وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا

08:20 AM, 5 Mar, 2021

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے ۔

حکومتی و اتحادی ارکان کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔وزیراعظم نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو ہفتہ کے اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کو سینیٹ انتخابات کے بعد کی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔ کل اعتماد کے ووٹ لینے کے حوالے سے فیصلے کے بارے میں بھی بتائیں گے۔

مزیدخبریں