ملک میں تعلیمی ترقی کیلئے مل کر کام کرنیکی ضرورت ہے، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن

12:15 AM, 5 Mar, 2021

کراچی: آل پاکستان پرائیوٹ یونیورسٹیز ایسوسی ایشن نے سندھ چیپٹر کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔ مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے حلف برداری کی تقریب میں  شرکت  کی ۔اور عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی میں آل پاکستان پرائیوٹ یونیورسٹیز ایسوسی ایشن  سندھ چیپٹر کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اورنگزیب نے شرکت کی اور عہدیدارن سے حلف بھی لیا ۔

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے ملک میں تعلیمی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت  پر زور دیا۔ سندھ چیپٹر کے صدر وائس چانسلر اقراء یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم قاضی اور نائب صدر ڈاکٹر زبیر شیخ  نے  نجی جامعات میں زیادہ فیس لینے کے الزامات کو مستر د کیا اور کہا کہ 45 فیصد سے زائد انرولمنٹ نجی جامعات میں ہوتی ہے اور ریسرچ کے کام پر بھی زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

حلف برداری کی تقریب میں جامعات کے وائس چانسلرز کی آن لائن شرکت بھی ہوئی۔ سندھ چیپٹر کی جوائنٹ سیکرٹری سیما مغل اور وجہیہ الدین کو خازنچی مقرر کیا گیا۔ 

مزیدخبریں