راولپنڈی :پشاور زلمی کی جان سمجھے جانے والے ڈیرن سیمی کو اب اگلے دو برس کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کی انتظامیہ نے پچھلے تین برس سے ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض کو کپتان مقرر کردیا جبکہ سیمی کو اگلے دو برس کیلئے ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے،اس بات کا اعلان روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے بولنگ کوچ محمد اکرم نے ڈیرن سیمی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
محمد اکرم نے بتایا کہ ڈیرن سیمی اب قیادت کے بجائے ٹیم میں ہیڈ کوچ اور بطور پلیئر بھی ذمے داریاں نبھائیں گے، سیمی کی بطور کپتان خدمات شاندار ہیں، وہ آئندہ دو برس کیلئے ہیڈ کوچ ہوں گے جبکہ ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سُپر د کردی گئی ہے۔