لاہور: لاہورہائیکورٹ میں سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس چیف جسٹس مامون رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کر ونا وائرس سے بچاوَ پرعوام کو آگاہی حکومت کاکام ہے،تشہیر کریں کہ علامات ظاہرہونے کی صورت میں کہاں کال کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس ہائیکورٹ مامون رشید نے کہاکہ کرونا وائرس سے بچاوَ پرعوام کو آگاہی حکومت کاکام ہے،تشہیر کریں کہ علامات ظاہرہونے کی صورت میں کہاں کال کرنا ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول نے کہا کہ تندرست آدمی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں،چیف جسٹس مامون رشید نے کہا کہ لوگوں کو آگاہی مہم سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردیں۔