ہر عورت چھ بچے پیدا کرے،صدروینزویلا کی اپنے ملک کی خواتین سے اپیل

12:21 PM, 5 Mar, 2020

کراکس :وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے چھ چھ بچے پیدا کریں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین سے متعلق نیشنل ہیلتھ کیئر پلان کے فروع کے لیے ایک ٹی وی پروگرام میں صدر نے عورتوں سے کہا کہ وہ بچے پیدا کرتی رہیں۔صدر مدورو نے کہا کہ خدا آپ پر رحمت عطا فرمائے کہ آپ چھ چھ ننھے منے لڑکے لڑکیوں کو پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہر عورت کو کم از کم چھ بچے پیدا کرنے چاہئیں۔

مزیدخبریں