ڈالر 12 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 132 پوائنٹس کا اضافہ

09:31 PM, 5 Mar, 2019

کراچی : ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اڑان کی کوشش ، انٹربینک میں آج ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 138 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 132 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آج مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کا ریٹ 12 پیسے بڑھ گیا ہے جس کے بعد نئے نرخ 138 روپے 80 پیسے پر ٹریڈنگ ہوئی۔

 دوسری جانب سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور 132 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 882 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی جانب سے خطےکو جنگ میں جھونکنے جیسے منفی رویئے کے سبب ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوا ہے تاہم کشیدگی میں کمی سے صورتحال معمول پر آ جائے گی جس کا ایک مثبت اشارہ سٹاک مارکیٹ کے پوائنٹس میں اضافہ ہے۔

مزیدخبریں