دبئی : یو اے ای میں سوشل میڈیا کے جعلی اکاونٹس کیخلاف بڑی کارروائی ، انسٹاگرام اور فیس بک کے ہزاروں اکاونٹس کو بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا کے جعلی اکاونٹس کیخلاف بڑی کارروائی سامنے آئی ہے ، سائبر سیکیورٹی فورسز نے انسٹاگرام اور فیس بک پر بنے ہزاروں جعلی اکاونٹس کو بند کر دیا۔
بند کیے گئے اکاونٹس میں 13 ہزار 5 سو 29 اکاونٹس انسٹاگرام پر بنائے گئے تھے جبکہ فیس بک کے 419 اکاونٹس کو بند کیا گیا ہے۔