لاہور: وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سی پی او آفس کا دورہ کیا جہاں آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی اور انہیں اسلام آباد پولیس کی طرز کی نئی پولیس یونیفارم کا سیمپل پیش کیا گیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس کی وردی تبدیل کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اب نئی یونیفارم ڈارک بلیو رنگ کی پینٹ اور لائٹ بلیو رنگ کی شرٹ ہو گی ۔ وردی کی تبدیلی سے پولیس کا سافٹ امیج اجاگر ہو گا۔ نئے مالی سال میں پولیس کی وردی تبدیل کر دی جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کی بھی منظوری دیدی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ماڈل پولیس بنانے میں مدد ملے گی۔