اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کی لائن آف کنٹرول پر جا کر تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
کبھی ہاتھ میں جھنڈا اور کبھی بلٹ پروف جیکٹ پہن کر پینٹ میں پستول لگا کر فیصل واوڈا نے ہر لمحہ کیش کرایا۔ فیصل واوڈا نے تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر جاری کیں تو وزیر اعظم عمران خان کا اظہار ناراضی بھی سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا ہے یہ شہرت کا کونسا طریقہ ہے۔ شکر ہے وہ پستول لیکر لائن اف کنٹرول کراس نہیں کر گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اس ناگواری کا اظہار ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا۔ اس سے پہلے فیصل واوڈا کراچی میں چائینز قونصلیٹ پر حملے کے وقت بلٹ پروف جیکٹ پہن کر پستول لگا کر اپنی بہادری کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔