سعودی عرب میں سرکاری ادارے GOD کی جگہ ALLAH لکھیں ،شہزادہ خالد الفیصل

سعودی عرب میں سرکاری ادارے GOD کی جگہ ALLAH لکھیں ،شہزادہ خالد الفیصل
کیپشن: فوٹو اردو نیوز۔۔۔ سعودی عربیہ

مکہ مکرمہ:  گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ انگریزی زبان میں رائج GOD کی جگہ ALLAH استعمال کریں۔

مکہ گورنریٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر تحریر کیا گیا ہے کہ اگر کسی زبان میں اللہ کی جگہ کوئی اور لفظ استعمال کیا جارہا ہو تو عربی میں اس کی جگہ اللہ ہی استعمال کیا جائے۔

مکہ گورنریٹ نے توجہ دلائی کہ مفتی اعلیٰ نے اللہ کی جگہ گوڈ کے استعمال سے منع کیا ہے اور اسے ناجائز بتایا ہے۔ بعض علماء کی رائے ہے کہ مختلف زبانوں میں لفظ اللہ کی جگہ دیگر الفاظ مثال کے طور پر گوڈ استعمال کیاجاتا ہے ۔

عیسائیوں کے یہاں اس کے معنی معبود کے ہیں تاہم اس سے معبود واحد مراد نہیں ہوتا۔ لہذا اللہ کے اسلامی تصور کے اظہار کیلئے " اللہ " ہی استعمال کیا جائے۔ ترجمان یا تو عربی میں "اللہ " تحریر کرے یا انگریزی میں ALLAH لکھے۔