واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ بغیرثبوت کے بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگایا جب کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے۔
امریکا میں پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجید خان نے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے دوران کہا کہ بغیرثبوت کے بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگایا۔ بھارت ثبوت دے تو پاکستان اقدام اٹھائے گا جب کہ پاک بھارت کشیدگی طالبان مذاکرات پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں امن کے حوالے سے امریکا کامیاب ہو۔
پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ بھارتی طیارے پاکستان نے اپنے دفاع میں گرائے جب کہ وزیراعظم عمران خان کشیدگی کے باوجود بات چیت کا پیغام دے رہے ہیں۔