بھارتی وزیر نے یوریا کی درآمد سے بچنے کیلئے پیشاب اکٹھا کرنے کی تجویز دیدی

09:24 AM, 5 Mar, 2019

نئی دہلی: وزیر ٹرانسپورٹ نے یوریا درآمد سے بچنے کے لیے حکومت کو پیشاب اکھٹا کرنے کی انوکھی تجویز پیش کر دی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکاری نے کہا ہے کہ یوریا درآمد کرنے کے بجائے پیشاب اکٹھا کیا جائے اور انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چند برس قبل انہوں نے اپنا پیشاب اکٹھا کر کے اسے نئی دہلی میں اپنے گھر کے باغ میں کھاد کے طور پر استعمال کیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں یوریا کی درآمد کو روکنے کیلئے ہمیں پیشاپ جمع کر کے اسے استعمال کرنا چاہئے۔

نتن گڈکاری نے حکومت کو مشورہ دیا کہ بھارت کو ہوائی اڈوں پر پیشاب جمع کرنا چاہئے۔ اس کے نتیجے میں ہم یوریا کی درآمد سے بچا سکتے ہیں۔

پیشاب کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انسان کا پیشاب بائیو فیول بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے اور اگر ہم نے ملک بھر سے پیشاب جمع کرنا شروع کیا تو پھر ہمیں یوریا درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

مزیدخبریں