لاہور: بھارت کی جے پور جیل میں شہید کیے جانے والے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کے جسم سے ان کا دل اور دماغ بھی نکال لیا گیا۔ یہ انکشاف شہید پاکستانی قیدی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوا۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہید کے سر میں گہری چوٹ اُن کی موت کی وجہ بنی۔ شاکر اللہ کا بھارت میں بھی ایک پوسٹ مارٹم ہو چکا تھا۔
رپورٹ کے مطابق سر پر لگنے والی چوٹ اتنی شدید تھی کہ اس کا اثر کھوپڑی کے نیچے تک ہوا۔ اُن کے جسم کے مختلف حصوں کے نمونے فرانزک لیب لاہور بھجوا دیے گئے۔
پلواما واقعے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کے تشدد سے جیل میں شہید ہونے والے شاکر اللہ کا پوسٹ مارٹم گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال میں کیا گیا۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں شاکر اللہ پر تشدد ثابت ہو گیا۔ سر میں گہری چوٹ موت کی وجہ بنی اور سر پر چوٹ اتنی شدید تھی کہ کھوپڑی کے نیچے تک اثر ہوا۔
رپورٹ کے مطابق شہید شاکر اللہ کا ایک پوسٹ مارٹم پہلے بھی ہو چکا تھا۔ ان کے جسم سے دماغ اور دل غائب تھے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر 6 رکنی میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے۔