کراچی: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں منفرد انداز میں آئے، جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ بیٹے کی مہندی کی تقریب میں منفرد انداز میں آئے تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ انہوں نے ہیوی موٹر سائیکل پر ہال میں بیٹے کے ساتھ انٹری ماری۔ قائد حزب اختلاف نے اپنے بیٹے زیرک شاہ کی خواہش پوری کرنے کیلئے خود اسپورٹس بائیک چلائی اور کسی پروٹوکول کی بھی پروا نہ کی۔
اس موقع پر اسپورٹس بائیک کو بھی پھولوں سے سجایا گیا تھا، تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ کے صاحبزادے زیرک شاہ کی شادی سابق رکن پارلیمنٹ محمد خان جونیجو کی صاحبزادی سے ہو رہی ہے، مہندی کی تقریب میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔