دوہری شہریت کا مسئلہ ، چوہدری سرور میدان میں آگئے

06:40 PM, 5 Mar, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دوہری شہریت رکھنے والے نو منتخب سینیٹر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے ۔جس پر چوہدری سرور میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے لوگ سینیٹر نہیں بن سکتے ، جس میں پاکستان تحریک کے چوہدری سرور  بھی شامل ہیں تاہم اب ان کا موقف سامنے آیا ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ کی شہریت 2013 میں ہی چھوڑ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔دوہری شہریت کے حامل 4 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روک دیا گیا


سرور چوہدری نے ٹویٹر پر ’ٹیم سرور ‘ سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں کہ میں دوہری شہریت رکھتاہوں کیونکہ جب میں 2013 میں پنجا ب کا گورنر بنا تھا تو اس وقت برطانیہ کی شہریت ترک کر دی تھیں اور اب میں پاکستانی شہری ہوں اور پاکستانی پاسپورٹ رکھتاہوں۔

مزیدخبریں