اسلام آباد:سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کے حامل نو منتخب 4 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
چوہدری سرور، ہارون اختر، نزہت صادق اور سعدیہ عباسی کی دوہری شہریت ہے، عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن کیس کے فیصلے تک نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔
پیر کو سپریم کورٹ نے دوہری شہریت کے حامل نو منتخب 4 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے عدالت کو بتایا کہ چار سینیٹرز کی دوہری شہریت ہے، چوہدری سرور، ہارون اختر، نزہت صادق اور سعدیہ عباسی کی دوہری شہریت ہے۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کیس کے فیصلے تک الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری نہ کرے۔