ایبٹ آباد: پولیس نے ایبٹ آباد میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 500 سو گرام وزنی بم کو ناکارہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد پولیس کو اطلاع دی گئی کہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول گڑھی پھلگراں کے قریب بم موجود ہے، اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور اسکول کو خالی کرانے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوری طور پر بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہر کو بڑی تباہی سے بچایا۔
بم ڈسپوزل حکام کے مطابق بم پانچ سو گرام وزنی تھا، جس میں بڑی تعداد میں لوہا ،کیل اور دیگر مواد شامل کیا گیا تھا۔