بھارتی اداکارہ سنی لیونی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

03:38 PM, 5 Mar, 2018

ممبئی:  نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد وہ ایک سال کے اندر  تین بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔سنی لیون نے فلمی کیریئر میں متعدد فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ فلم نگری میں اپنی شناخت بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی بناسکی ہیں۔اداکارہ اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ سال 21 ماہ کی ایک بچی کو گود لیا تھا جس کا نام نشاکور ویبر رکھا تھا لیکن اب اداکارہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

سنی لیون نے انسٹاگرام پر مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی اور بتایا کہ انہوں نے بچوں کے نام عاشر سنگھ اور نوح سنگھ رکھے ہیں۔

اداکارہ کے ہاں بچوں کی پیدائش کا عمل سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کے ذریعے ہوا ہے جس کی تصدیق خود انہوں نے ٹوئٹر پر کی ہے۔

یاد رہے کہ سنی لیون سرگیسی عمل کے ذریعے ماں بننے والی پہلی اداکارہ نہیں ہیں جب کہ ان سے قبل شاہ رخ خان، تشار کپور سمیت کئی اداکار اسی عمل سے باپ بنے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں