ڈی کوک اور ڈیوڈ وارنر کی ڈریسنگ روم میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

12:04 PM, 5 Mar, 2018

ڈربن: کرکٹ گراؤنڈ میں معصوم بہت موصوم نظر آنے والے کوئنٹن ڈی کوک کا یہ گراؤنڈ سے باہر کا رویہ کسی نے نہیں دیکھا ہو گا ۔ڈی کوک نے کرکٹ بیڈ بوائے ڈیوڈ وارنز کو ایسا سبق سکھایا کہ سب دیکھتے رہ گئے ۔ 

یہ بھی پڑھیں ؛تائیوان کی پارلیمنٹ میں شدید لڑائی،ارکان آپس میں گتھم گتھا

گراؤنڈ کے اندر ہونے والی لڑائی نے گراؤنڈ کے باہر بھی پہنچ گئی ہے ۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے کے دوران ڈریسنگ روم جارہے تھے کہ اس دوران اچانک ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک پر جملے کسنا شروع کردیے۔جس کے بعد فاف ڈوپلیسی نے وانر کو سمجھایا لیکن وارنر پھر بھی باز آئے اور وکٹ کیپر ڈی کوک پر پھر جملے کسنے شروع کر دیے جس کے بعد ڈی کوک نے وارنر کے منہ پر مکا رسید کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں :-پریکٹس کے دوران محمد عامر اور بنگالی کرکٹر کی لڑائی ہو گئی

یہ سارا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب گراؤنڈ کے اندر پروٹیز بلے باز اے بی ڈویلیئرز کو رن آؤٹ کرنے کے بعد ڈیوڈ وارنر نے جشن منایا تھا اور ان کے جشن منانے کے انداز پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ 

" target="_blank" rel="noopener">

آسڑیلوی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن ساؤتھ افریقی بورڈ بھی اس بات کا جائزہ لے کہ یہ ویڈیو کس نے لیک کی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں