پی ایس ایل کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں ، فہیم اشرف

پی ایس ایل کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں ، فہیم اشرف

 شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا پی ایس ایل کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی بھرپور توجہ دے رہا ہوں۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو شروع ہوئے تین سال ہی ہوئے ہیں. اس سے پہلے سے ٹیم میں کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ کے ذریعے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فہیم اشرف ٹی 20 میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے


 فہیم اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اگر کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائے تو ٹیم میں جگہ بناسکتا ہے، تمام چیف سیلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کے میچز دیکھنے آتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

آل راؤنڈر نے کہا کہ اس طرح کی لیگز کھیلنے سے سیکھنے کا بہت موقع ملتا ہے کیوں کہ یہاں سینئرز، غیر ملکی کھلاڑی اور لیجنڈری کھلاڑی موجود ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بچپن میں پیسے پچانے کے لیے "نان چرالیتا تھا" ، فہیم اشرف
 

خیال رہے کہ فہیم اشرف کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اتوار کے روز میچ میں ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی کراچی کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں