پارٹی نشان چھیننے سے یہ کیا ہمارا نشان مٹا دیں گے، نواز شریف

پارٹی نشان چھیننے سے یہ کیا ہمارا نشان مٹا دیں گے، نواز شریف

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق نواز شریف ایک بار پھر مخالفین پر برس پڑے۔ کہتے ہیں بغیر کسی وجہ کے وزیراعظم کو باہر نکال کر پھینک دیا گیا اب میں نہیں کہتا بلکہ عوام کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، ووٹ کو عزت دو اس کے بغیر کوئی حل نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی نشان چھیننے سے یہ کیا ہمارا نشان مٹا دیں گے سرگودھا میں بھی ہمارے امیدوار سے شیر کا نشان چھین لیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کامیاب ہو گیا۔ جتنا ظلم کرو گے عوام اتنا ہی ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔ پاکستان کے عوام محسوس کر رہے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا موقف بالکل صحیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا امریکہ کی بے وقوفیوں پر ہنستی ہے, ٹرمپ

 سابق وزیراعظم نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا اگر اس الیکشن میں جہاں پیسہ چلا وہاں تحقیقات ہونی چاہیئے جبکہ جس کا ایک رکن بھی صوبے میں نہ ہو وہاں امیدوار کھڑا کرے یہیں سے دھاندلی لگتی ہے۔ انہوں نے کہا پچھلے 70 سال جیسے گزرے ہیں آیندہ 70 سال ایسے نہیں گزرنے چاہیں کیونکہ یہ کسی فرد واحد کا ملک نہیں۔

اس سے قبل نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔ نواز شریف کے وکیل کی جانب سے طبعیت نا سازی کے باعث سابق وزیراعظم کو عدالت سے جانے کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

 

مزید پڑھیں:پی پی 30 سرگودھا میں لیگی حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

گزشتہ روز گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گی۔ یہ فیصلے بہت پہلے آئے اور آج بھی آ رہے ہیں لیکن عوام کے دلوں سے نواز شریف کو کس طرح نکالو گے اگر سب کچھ چھین رہے ہو تو میرا نام بھی چھین کر دکھاؤ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ ٹکٹوں پر نواز شریف کے دستخط ہونے کی وجہ سے ہمارے امیدواروں سے پارٹی کا نام چھین لیا گیا۔ نواز شریف کی مہر اور دستخط ایٹمی پروگرام کے اعلان پر بھی ہے کیا ایٹمی پروگرام کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں