سعودی عرب میں پہلی سیٹ پر دس سال سے کم عمر بچوں کو بٹھانا جرم ہے ، ٹریفک حکام

سعودی عرب میں پہلی سیٹ پر دس سال سے کم عمر بچوں کو بٹھانا جرم ہے ، ٹریفک حکام

ریاض: سعودی عرب میں 10سال سے کم عمر کے بچوں کو فرنٹ سیٹ پر بٹھانے پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10سال سے کم عمر کے بچوں کو پیسنجر سیٹ پر بٹھانا خلاف ورزی ہے، ایسا کرنے پر ڈرائیور کو چالان ہوگا۔ یہ بات سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکانٹ میں کہی ہے۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ 10سال سے کم عمر کے بچوں کو پچھلی سیٹ پر بٹھانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:-ملکی اور غیر ملکی ڈرائیور ہو جائیں ہوشیار سعودی ٹریفک حکام نے بڑا اعلان کر دیا

ٹویٹر کے ایک صارف نے محکمہ ٹریفک کے اکانٹ پر سوال کیا تھا کہ کیا میں اپنے 2سالہ بچے کو اپنا ساتھ پیسنجر سیٹ پر بٹھاسکتاہوں۔ اس پر محکمہ ٹریفک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 10سال کے عمر کے بچو ں کو اگلی سیٹ پر بٹھانے سے جرمانہ ہوگا۔