تلہ گنگ، مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

08:54 AM, 5 Mar, 2018

تلہ گنگ: تلہ گنگ میں میانوالی روڈ ونہار کے قریب  مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تلہ گنگ کے اسپتالوں منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی بد قسمت بس ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

دوسری جانب رات گئے دو المناک ٹریفک حادثوں میں 12افراد کی زند گیوں کے چراغ گل ہو گئے۔ گوجر خان جی ٹی روڈ پر بھائی خان پل کے قریب ٹرک کو اوور ٹیک کرتے زائرین کی بس الٹ گئی۔ حادثے میں 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان کا چوتھا نمبر

مرنیوالوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں جبکہ 45 زخمیوں کو راولپنڈی کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں مزید پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حادثے کا شکار بس بری امام سے نارووال جا رہی تھی۔

مزیدپڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بس سٹاپ پر کھڑی 5 خواتین کار کی زد میں آ گئیں۔ تیز رفتار کار سے کچلنے جانے سے تین خواتین موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں