دنیا امریکہ کی بے وقوفیوں پر ہنستی ہے, ٹرمپ

 دنیا امریکہ کی بے وقوفیوں پر ہنستی ہے, ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا امریکہ کی بے وقوفیوں پر ہنستی ہے،امریکہ کو اپنی ’’احمقانہ پالیسیوں‘‘ سے سالانہ 800 بلین ڈالر خسارے کا سامنا ہے ۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ امریکہ کے تجارتی سودے اور پالیسیاں بے وقوفانہ ہیں جس کی وجہ سے امریکہ کو سالانہ 800 ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہو رہا ہے، امریکی اپنی ملازمتیں اور دولت دوسرے ملک کے شہریوں کو دے رہے ہیں اس طرح دوسرے ممالک نے تو امریکہ سے فائدے اٹھائے ،تاہم خود امریکا خسارے میں جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان میں پیدائش ، مزاحیہ خبر کی عالمی میڈیا میں پذیرائی
امریکی صدر نے کہا کہ اس پالیسی کی وجہ سے دوسرے ممالک ہم پر ہنستے ہیں کہ امریکی لیڈر کتنے بے وقوف ہیں کہ دوسرے ممالک کو نوکریاں اور تجارت کے مواقع فراہم کر رہے ہیں تاہم خود خسارے میں جا رہے ہیں تاہم اب مزید یہ پالیسی جاری نہیں رکھی جا سکتی، امریکی قیادت اب اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پالیسی مرتب کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں :- امریکی صدر کی پاکستان پر تنقید ، چین پاکستان کی حمایت میں کھڑا ہو گیا