لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017 کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاورزلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پی ایس ایل کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد ٹاس جیت کر پشاورزلمی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاورزلمی نے فائنل کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا ہے۔