اداکار گوندا آجکل خاصے پریشان, اہم وجہ سامنےآگئی

ممبئی: اداکار گوندا آجکل خاصے پریشان ہیں اور ہر ہفتے نئے نئے بیانات دیتے نظر آتے ہیں۔

07:23 PM, 5 Mar, 2017

ممبئی: اداکار گوندا آجکل خاصے پریشان ہیں اور ہر ہفتے نئے نئے بیانات دیتے نظر آتے ہیں۔ گوندا کی پریشانی کی وجہ بالکل واضح ہے ان کی فلم ’آگیا ہیرو‘ ریلیز کے لیے تیار ہے لیکن پتہ نہیں کیوں گوندا ریلیز کی تاریخ آگے بڑھاتے جا رہے ہیں اور لوگوں کے ذہن میں خود کو تازہ کرنے کے لیے ہر ہفتے نئے نئے انکشافات کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، اس ہفتے گوندا اس بات پر افسوس ظاہر کرتے نظر آئے کہ انھوں نے بالی ووڈ میں موجود کئی بااثر کیمپوں میں سے کسی ایک میں بھی شامل نہ ہو کر غلطی کی تھی۔

گوندا کا کہنا ہے کہ اس سے آپ کا کریئر متاثر ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے خراب وقت میں لوگوں نے ان کی مشکلیں آسان نہیں کیں بلکہ بڑھائی تھیں۔

مزیدخبریں