پی ایس ایل فائنل، اسپورٹس سے امن کو فروغ ملتا ہے، میجر جنرل آصف غفور

پی ایس ایل فائنل، اسپورٹس سے امن کو فروغ ملتا ہے، میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں ہونے جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شریک  ٹیموں کے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار  بھی کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا اسپورٹس سے امن کوفروغ ملتا ہے۔ واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے پر امن انعقاد کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے جوان بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں