لاہور: کلمہ چوک سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

 لاہور: کلمہ چوک سے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور: لاہور میں کلمہ چوک پر ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ دونوں افراد کلمہ چوک پر قذافی اسٹیدیم میں داخلے کے لئے بنائے گئے انٹری پوائنٹ پر موجود تھے۔ جن کے پاس شناختی کارڈ تھا اور نہ ہی پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹ جس کی وجہ سے ان دونوں مشکوک افراد کو حراست میں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کار پارکنگ کے لئے جگہیں مخصوص ہیں جبکہ شائقین کو اسٹیڈیم تک لے جانے کیلئے شٹل سروس جاری ہے۔

ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے علاوہ فوج اور رینجرز سمیت پولیس کے جوان سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں