لاہور :پاکستان سپر لیگ کے فائنل کےلئے آنے والے ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کو مقامی ہوٹل میں لاہور کا روایتی ناشتہ پیش کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دیسی ناشتے میں بکرے کے پائے ،نہاری ،حلیم ،انڈہ چنے اور دیگر ڈشیں شامل تھیں کھلاڑیوں نے دیسی ناشتہ کو بہت پسند کیا اور مزے سے کھایا س موقع پر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے دیگر افراد اور ہوٹل کے عملہ نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں-