شاہ سلمان کی وزیرثقافت اور انکی بیٹی کے ساتھ سلیفی کی دھوم

شاہ سلمان کی وزیرثقافت اور انکی بیٹی کے ساتھ سلیفی کی دھوم

جکارتہ:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں موجود سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی ایک نئی سیلفی تصویر سامنے آئی ہے جس میں انڈونیشیا کے صدر کے علاوہ دو خواتین بھی نظر آ رہی ہیں۔

ان میں ایک انڈونیشیا کی وزیر ثقافت اور دوسری ان کی والدہ میگاوتی ہیں جو ماضی میں ملک کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیوز کے مطابق حالیہ تصویر شاہ سلمان کے ایشیا کے 7 ممالک کے دورے کے دوران سوشل میڈیا پر آنے والی تیسری سیلفی ہے۔

اس سے قبل پہلی سیلفی ملائیشیا کے وزیراعظم محمد نجیب نے اس وقت لی تھی جب وہ خادم حرمین شریفین کے ساتھ گاڑی میں جا رہے تھے۔دوسرے موقع پر انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے فیس بک پر اپنے ذاتی اکاونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس وڈیو کلپ کو 5 کروڑ سے مرتبہ دیکھا گیا جس میں شاہ سلمان کھانے کی میز پر انڈونیشی عوام کے نام پیغام دے رہے ہیں۔