لاہور:وزیر اعلی شہبازشریف بھی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے جہاں انہوں نے فائنل میچ کے حوالے سے انتظامات کو جائزہ لیا۔ وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے رات گئے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وزیر قانون رانا ثنااللہ اور چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی موجود تھے۔
وزیر اعلی پنجاب نے سٹیڈ یم میں شائقین کرکٹ کیلئے لگائے گئے غیر معیاری اور زنگ آلود واٹر کولر ز دیکھ کر اظہار برہمی کیا اور انہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں ٹوائلٹس میں صفائی کی صورتحال ،ایف سی کالج میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور پارکنگ میں ڈرائیورز کے لیے چائے اورپانی کے مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کی جبکہ پبلک ایڈریس سسٹم کے نظام اور سٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کیلئے قائم کیے گئے کیبنز کا بھی معائنہ بھی کیا۔
وزیراعلی نے پی ایس ایل فائنل میچ کے انتظامات اور سہولتوں کا مکمل آڈٹ کرانے اور رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انتظامات اعلی ہوں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہوگااگر کوئی خامی ہے تو رات جاگ کر کام کریں اور اسے دور کریں۔