بینائی سے محروم افراد کے دیکھنے کے لیے ا یپ تیار

11:44 AM, 5 Mar, 2017

لاہور : بینائی افراد کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے زبردست اسمارٹ فون ایپ تیار کرلی گئی۔

آئی فونز کے لیے تیار کی گئی ایپ Aipoly کو باآسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس ایپ کے ذریعے بصارت سے محروم افراد باآسانی اپنے سامنے موجود چیزوں کو پہچان سکتے ہیں۔

بس اس ایپ سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ نابینا افراد جس چیز سے متعلق جاننا چاہتے ہو اس کی جانب موبائل کا رخ کریں، جس کے بعد یہ ایپ انہیں تحریری اور آواز کے ذریعے اس چیز سے متعلق بتائی گی۔

نابینا افراد کے لیے بیش قیمتی تحفہ یہ ایپ 7 زبانوں میں استعمال کی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں