لاہور: تین سال سے قومی ٹیم سے نظر انداز یہ ہیں کامران اکمل جو شاندار کارکردگی دکھا کر دبئی سے آتے ہی اپنے کلب ٹریننگ کرنے پہنچ گئے۔ کرکٹ سنٹر میں پشاور زلمی کے ہیرو کو سامنے پا کر ہر کوئی سیلفیز بنانے میں پیش پیش رہا۔
نیو نیوز سے گفتگو میں کامران اکمل نے فائنل کے لاہور میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔ بولے کہ وہ پشاور کیلئے کھیل رہے ہیں لیکن جیت چاہے کسی کی بھی ہو لیکن وہ پورے پاکستان کی ہو گی۔
قومی بلے باز نے ٹیم کی نمائندگی نہ ملنے پر کہا یہ تو سلیکشن کمیٹی کے فیصلے ہیں اپنی اچھی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ یہ سب اہل خانہ اور مینجمنٹ کی سپورٹ کی بدولت ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں