صنم جاوید جیل سے نکلتے ہی دوبارہ گرفتار

صنم جاوید جیل سے نکلتے ہی دوبارہ گرفتار

سرگودھا:پی ٹی آئی  رہنما صنم جاوید کو رہائی ملنے کے بعد جیل سے نکلتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی کی خواتین رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو رہائی نہ مل سکی۔ صنم جاوید جب جیل سے رہا ہو کر نکلیں تو انہیں گوجرانوالہ پولیس نے حراست میں لیا جبکہ روبکار جیل نہ پہنچنے پر عالیہ حمزہ کو رہائی نہ مل سکی۔

 انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی جبکہ انہیں تھانہ موسیٰ خیل کے چوتھے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت منظور دی گئی۔

مصنف کے بارے میں