پاکستان یواے ای سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کیلئے کوشاں

07:33 PM, 5 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کا مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور ہونے کا امکان ہے جبکہ دو ارب ڈالر کا قرضہ جنوری میں پہلے ہی ایک سال کے لیے رول اوور ہوچکا ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو ڈیپازٹس کی مد میں تین ارب ڈالر دیے ہیں جن میں سے اب صرف ایک ارب ڈالر رول اوور ہونا باقی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین سے واپسی پر متحدہ عرب امارات کے صدر کو خط لکھ کر ایک ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے۔

وزارت خزانہ نے اس حوالے سے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔  ایک ارب ڈالر کا ڈیپازٹ میچورٹی سے قبل رول اوور ہونے کا امکان ہے۔
 

مزیدخبریں