کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ آپ پانچ دفعہ جیت کر آئے ہیں تو آپ میں سستی نظر آ رہی ہے، میں چاہ رہا ہوں کہ آپ کی سستی ختم کروں، پاکستان پیپلز پارٹی نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے تو میں چاہتا ہوں کہ ہم دن رات محنت کریں تاکہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں اپنے اراکین پارلیمنٹ، پارٹی اور کابینہ کے اراکین پر سست روی کا مظاہرہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پانچ دفعہ جیت کر آئے ہیں تو آپ میں سستی نظر آ رہی ہے، میں چاہ رہا ہوں کہ آپ کی سستی ختم کروں، پاکستان پیپلز پارٹی نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے تو میں چاہتا ہوں کہ ہم دن رات محنت کریں تاکہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے تو ہم دن رات محنت کر کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ ہمیں وفاق سے پیسے ملنے چاہئیں اور مجھے امید ہے کہ شہباز شریف اپنے وعدے پورے کریں گے اور یہ مسئلے بجٹ سے پہلے حل ہوں گے، ہمیں اپنے محدود وسائل میں سے اس بات پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی کہ ہم اپنے محدود وسائل میں سے ڈیلیوری کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، وزرا محنت کرتے ہوئے نظر آئیں، ایم پی اے کا عوامی رابطہ جاری رہنا چاہیے اور انہیں تلقین کی کہ پارلیمنٹ میں حاضری کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے حلقے اور عوام کو وقت دینا پڑے گا کیونکہ وہی عوامی رابطہ ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ترقیاتی یا بڑے بڑے منصوبے آپ کو الیکشن جتواتے ہیں، اگر آپ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کی اچھی پوزیشن رہے گی۔
ان کاکہنا تھا کہ فوکس کرنا ہوگا محدود وسائل میں مسائل کیسےحل ہوں گے، امید ہے بجٹ سے پہلے مسائل حل ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف اپنا وعدہ پورا کریں گے، وفاقی حکومت کی طرف سے پیسہ ملنا چاہیے۔ یاد رکھا جائے کہ اندرونی مسائل کے باعث پارٹی اور حکومت کو نقصان نہ پہنچے۔ٹرانسفر پوسٹنگ کی سیاست بند ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے وزرا محنت کریں تاکہ ان کا کام نظر آئے۔
بلاول نے کہا کہ عوام نفرت کی سیاست سے بہت مایوس ہیں، حکومت میں آنے کا مقصدغریب عوام کی خدمت کرنا ہے، پر امید ہوں کہ صوبے کےعوام کی توقعات پرپورا اتریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کےباعث تباہ سکولوں کی بحالی اولین ترجیح ہے، سولر بجلی کی فراہمی ہمارے پلان کا سب سے اہم حصہ ہے۔امن و امان کی بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ مجھے سندھ پولیس پر پورا بھروسہ ہے، پولیس جرائم پیشہ افراد پر قابو پالے گی۔