کراچی:کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ حکومت سندھ نےپیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واضح رہےکہ ملیر، کیماڑی، لیاری اور غربی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس بارے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی کے ایم پی ایز اور ایم ایز اور محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا۔ ا س میں شرجیل میمن نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو بڑھا کر آسان سفر کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔
ان کامزید کہنا تھاکہ حکومت سندھ کراچی کے روشن اور بہترین مستقبل کے لیے کام کر رہی ہے۔ہمارا مقصد ٹریفک کے ہجوم کو کم کرنا اور عوامی نقل و حمل کے قابل بھروسہ حل پیش کرنا ہے۔