تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کیس ایک بار پھر ڈی لسٹ

04:52 PM, 5 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:تحریک انصاف انٹراپارٹی الیکشن کیس ایک بار پھر ڈی لسٹ کردیاگیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ کیسز کے سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  انٹرا پارٹی الیکشن ایک بار پھر ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔ 


اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ کیس فل بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔


ای سی پی کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی سماعت 6 جون کو ہونا تھی۔ الیکشن کمیشن 6 جون کو اسلام آباد کے 3 حلقوں کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں