پاکستان میں 84اداروں کی نجکاری زیرغورہے:اسحاق ڈار

03:09 PM, 5 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

 شینزن:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کاکہنا ہے کہ   پاکستان میں 84اداروں کی نجکاری زیرغورہے ۔ اسحاق ڈار
 نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ  پاکستان میں 84اداروں کی نجکاری زیرغورہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہاکہ   پاکستان میں آئی ٹی، معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں بے پناہ مواقع ہیں، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا معاشی مقام حاصل کرنے کیلئے محنت کرنا ہوگی، 2017 میں پاکستان دنیا کی 24 ویں معیشت تھا، بدقسمتی سےگزشتہ سالوں میں معاشی تباہی ہوئی۔

مزیدخبریں