شینزن : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مہنگائی پاکستان میں بڑا مسئلہ ہے، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی پاکستان میں بڑا مسئلہ ہے، پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔ رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے کم رہے گا، مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہوکر 11 فیصد تک آگئی ہے، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں تیزی سے کم ہو رہی ہے، شرح سود کے معاملے پر ہمیں رواں سال دیکھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرنسی چند ماہ میں مستحکم ہوئی ہے، حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، سرمایہ کاروں کا اعتماد ہے، شرح سود کے معاملے پر رواں سال دیکھنا ہوگا۔