بجلی ہمارے دور میں 16 روپے یونٹ تھی آج 64 روپے یونٹ ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے: علی امین گنڈاپور

بجلی ہمارے دور میں 16 روپے یونٹ تھی آج 64 روپے یونٹ ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے: علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ   بجلی ہمارے دور میں 16 روپے یونٹ تھی آج 64 روپے یونٹ ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ  بجلی ہمارے دور میں 16 روپے یونٹ تھی آج 64 روپے یونٹ ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہاکہ  صوبے کے منصوبوں پر وفاق کو کٹوتی نہیں کرنے دیں گے، ان سے حکومت چل نہیں رہی، یہ بجٹ تک نہیں دے پا رہے۔

ان کاکہنا تھاکہ  سارے کیسز جعلی ثابت ہو رہے ہیں، سائفر میں کچھ نہیں، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں ایسے کسی شخص سے رشتے داری نہیں رکھتا جو چور ہو، وفاقی حکومت کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔

مصنف کے بارے میں