نیشنزہاکی کپ، پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرے گی یانہیں، آج اہم میچ

02:36 PM, 5 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نیشنزہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ آج کھیلے گی۔قومی ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں آج مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان کو ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے فرانس کے خلاف میچ جیتنا یا برابر کرنا ہوگا۔ملائیشیا اور کینیڈا کے درمیان میچ میں ملائیشیا کی شکست یا میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی پاکستان سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلے گا۔

پاکستان ایونٹ کے ایک میچ میں فاتح رہی جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔ پاکستان نے کینیڈا کو آٹھ ایک سے شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ چار، چار گول سے برابر رہا تھا۔

مزیدخبریں