پنجاب میں آج سے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد 

02:19 PM, 5 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:پنجاب میں آج سے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد  کردی گئی ہے۔ اس بارے میں  پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے عالمی یوم ماحولیات پر لاہور میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ  پنجاب میں آج سے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد  کردی گئی ہے۔ 

ان کا کہناتھا  کہ آج پنجاب بھر میں پہلی سٹیج پر پلاسٹک بیگ پر پابندی لگا دی گئی ہے، پلاسٹک بیگ کو بین کرنا حکومت کی پالیسی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال کو کنزیومر نے ختم کرنا ہے، اگر آپ نہیں خریدیں گے، میں نہیں خریدوں گی تو استعمال میں کمی آئے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کریں گے، پلاسٹک اور ٹائر جلانے والے پلانٹس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آپ نے اپنے مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنا ہے۔

مزیدخبریں