جدہ:عازمین حج کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ احکامات کی روشنی میں خصوصی انتظامات کررہی ہیں تاکہ عازمین حج کو گرمی کی شدت سے بچایاجاسکتے اور گرمی سے محفوظ رکھا جاسکے۔
سعودی حکومت نے عازمین حج کی سہولت کے لیے مسجد نمرہ کے اطراف پچیس ہزار مربع میٹر کے علاقے سفید کوٹنگ کروائی ہے۔ سفالٹ کوٹنگ درجہ حرارت کو بیس سینٹی گریڈ تک کم کرنے میں خاصی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
سعودی عرب میں مئی، جون اور جولائی انتہائی گرم مہینے ہوتے ہیں۔ مقامی لوگ ایئر کنڈیشنر کے بغیر معمول کی زندگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ایسے مکہ مکرمہ میں کم و بیش 20 لاکھ عازمین حج کی آمد سے گرمی سے متعلق انتظامی معاملات الجھنوں کا شکار ہیں۔
سعودی حکومت ہر سال عازمینِ حج کے لیے غیر معمولی انتظامات کرتی ہے تاکہ اُنہیں موسم کی شدت یا کسی اور حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس حوالے سے عازمین حج کو خصوصی ہدایات بھی دی گئی ہیں تاکہ وہ حج کے دوران کسی عارضے میں مبتلا نہ ہوں۔