لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی۔
خسرہ سے جاں بحق ہونے والے ایک بچے کا تعلق لاہور سے جبکہ دوسرا کا رحیم یار خان سے ہے۔لاہور میں خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی جبکہ صوبہ بھر میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 26 تج پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز صوبہ بھر سے خسرہ کے 151 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔لاہور سے 43،گجرانوالہ سے21، رحیم یار خان سے 35، وہاڑی سے 47 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے.پنجاب میں خسرہ کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3389تک پہنچ گئی ہے۔