صارم برنی کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں ایف آئی اے نےحراست میں لے لیا

صارم برنی کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں ایف آئی اے نےحراست میں لے لیا

کراچی: سماجی کارکن صارم برنی کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں ایف آئی اے نےحراست میں لے لیا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی کو کراچی واپس پہنچنے پر حرات میں لیا گیا۔ صارم برنی کو امریکی حکومت کی شکایت پر حراست میں لیا گیا۔ صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کی غیر قانونی طریقے سے امریکہ بھیجنے کا الزام ہے۔ 

واضح رہے کہ صارم ایک پاکستانی کاروباری شخصیت ہیں اور غیر منافع بخش تنظیم ’صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ‘ کے چیئرپرسن کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں