ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والی  دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم

 ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والی  دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والی  دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔


پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مری مرغیاں تلف کیں،تحریری حکم  میں کہا گیا ہے کہ ٹولیٹن مارکیٹ کے کچرا کہاں تلف ہوتا ہے اسکی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کی جائے،  ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ 

تحریری حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ پی ایچ اے سرکاری پارکوں کی لوکل کمیٹیز کے ساتھ ملکر دیکھ بھال کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔عدالت نے بحریہ ٹاؤن میں پارکوں کی جگہ کے کمرشل استعمال کا نوٹس لے لیا ، بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے ایل ڈی اے سے منظوری تک کام روکنے کی یقین دہانی کرائی۔

بعد ازاں عدالت نے سماعت 7 جون تک ملتوی کردی۔ 

مصنف کے بارے میں