متنازعہ پوسٹ پر نوٹس: عمر ایوب خان نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی

11:38 AM, 5 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کے مندرجات پر مبنی ویڈیو کے متنازعہ پوسٹ کئے جانے پر  پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن و دیگر نے ایف آئی اے میں میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات روف حسن نے  ایف آئی اے میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی اے کے نوٹس کوپارلیمان میں اٹھانے اور عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ 

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اور قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے ایف آئی اے سے حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی.

 عمرایوب نے آیف آئی اے کو وکیل بابر اعوان کی وساطت سےنوٹس کا جواب تحریری طورپربھجوا دیا ، جواب میں کہا گیا ہے کہ  ایف آئی اے نے عمر ایوب کو ہتک آمیز نوٹس بھجوایا۔ نوٹس میں مبہم، مشکوک اورغیرقانونی سوالات پوچھے گئے،  نوٹس سقوطِ ڈھاکہ سے جڑے واقعات سے متعلق ہے. حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کابینہ ڈویژن میں موجود ہے۔

ایف آئی اے جواب کی تیاری کیلئے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کی نقل فراہم کرے ۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کے مندرجات پر مبنی ویڈیو کے متنازعہ پوسٹ کئے جانے پر  پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن و دیگر کی ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت جاری ہے۔

رؤف حسن و دیگر کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو شیخ مجیب الرحمٰن ویڈیو کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طلب کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور ترجمان رؤف حسن نے ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔

مزیدخبریں