اسلام آباد: وفاقی بجٹ کی تاریخ پھر تبدیل ہو گئی، آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کوپیش کیے جانے کا امکان ہے۔
11 جون کو رواں مالی سال کا اقتصادی سروے جاری کیا جائیگا۔بارہ جون کو کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا ۔
10 جون کو وزیراعظم کے زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا، اجلاس میں اگلے مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی جائے گی۔
زرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ چین کے باعث بجٹ کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق بجٹ میں 3 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی ٹیکس عائد کرنے کا امکان ہے جبکہ متعدد اشیا پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کی تیاریاں ہیں اورسبسڈی کی رقم میں کمی کا بھی امکان ہے۔