اسلام آباد کے حلقے این اے 47، 48 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ

10:28 AM, 5 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن ٹریبونل میں اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت چار ججز گلگت بلتستان کانفرنس میں شریک ہیں۔ فاضل جج کہ عدم دستیابی کے باعث الیکشن اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کی گئی ہے۔

 این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل کی کل 6 جون کی  کازلسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔ 


دونوں حلقوں کی نئی کازلسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق  این اے 47 سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 12 جون کو ہوگی جبکہ این اے 48 سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 13 کو کو مقرر کر دی گئی ہے۔ 


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے علی بخاری نے این اے 48 جبکہ شعیب شاہین نے این اے 47 سے متعلق اپیل دائر کر رکھی ہے۔


یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 47 سے متعلق الیکشن اپیل آج جبکہ این اے 48 کی اپیل کل چھ جون کو مقرر تھی

اسلام آباد: الیکشن ٹریبونل میں این اے 47 اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔

 
جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت 4 ججز گلگت بلتستان کانفرنس میں شریک ہیں، فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث الیکشن اپیل پر سماعت کی کازلسٹ منسوخ کی گئی ہے۔

این اے 47 اسلام آباد میں مبینہ دھاندلی سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 12 جون کو ہوگی جبکہ 48 سے متعلق الیکشن اپیل پر سماعت 13 جون کو ہو گی اور دونوں اپیلوں کی نئی کازلسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 47 سے متعلق الیکشن اپیل آج جبکہ این اے 48 کی اپیل کل 6 جون کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی، پی ٹی آئی کے علی بخاری نے این اے 48 جبکہ شعیب شاہین نے این اے 47 سے متعلق اپیل دائر کر رکھی ہے۔ 

مزیدخبریں